کویت نے پاکستانیوں کو ملازمتیں دینے کا اعلان کر دیا، ملازمت کے لئے اپلائے کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟

image

کویت کی وزارتِ صحت کا اہم اعلان، پاکستانی شہریوں کے لئے آسامیاں خالی۔

رپورٹ کے مطابق کویت کے وزارتِ صحت نے پاکستانی شہریوں کے لیے ملازمتوں کا اعلان کر دیا ہے، وزارت صحت کویت نے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ کویت میں طِب سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کی اشد ضرورت ہے۔

تاہم کویت میں ملازمت کے حصول کے خواہش مند افراد 20 اپریل تک وزارت صحت اور اوورسیز ملازمین کارپوریشن کی جانب سے پیش کردہ لنک پر اپنی معلومات فراہم کر کے درخواست جمع کروا سکتے ہیں۔

ملازمت کے لئے خواہش مند افراد کا متعلقہ اسامی پر کم سے کم 5 سال کا تجربہ ہونا لازمی ہے جبکہ عمر کی حد 45 سال مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مذکورہ آسامیوں کے لئے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 اپریل 2021 ہے جبکہ درخواست بزریعہ لنک جمع کروائی جا سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US