کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے تعلیمی ادارے بند کرنے سمیت ملک میں مکمل لاک ڈاؤن لگانے کا عندیہ دے گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کورونا سے حالات خراب ہوئے تو مکمل لاک ڈاؤن لگ سکتا ہے، تعلیمی اداروں کو بند رکھنا بہت مشکل فیصلہ ہوتا ہے، لیکن وہیں بچوں اور اساتزہ کی صحت اولین ترجیح ہے، پرائیویٹ ایسوسی ایشنز کہتی سکول کھولیں، والدین کہتے بند کریں، 11 اپریل کے بعد سکول کھولنے کا فیصلہ حالات کو دیکھ کرکریں گے۔
انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مؤقف ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا اور ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کردی گئی تو عام آدمی کی زندگی پر اثر پڑے گا، اس لوگوں کی زندگیوں کو بھی چلنے دینا ہے۔ دیہاڑی دار لوگ اور غریبوں کے کاروبار زندگی کو بھی دیکھنا بہت ضروری ہے۔
ہماری معیشت کورونا کی پہلی لہر کے دوران بھی دنیا کے مقابلے میں بہتر رہی۔