کہیں پابندیاں مزید سخت تو کہیں بازار بند کرنے کا شیڈول تبدیل۔۔۔ کورونا کی تیسری لہر نے ملک کو ایک بار پھر جکڑ لیا

image

اسلام آباد میں بازار بند کرنے کا شیڈول تبدیل، سندھ میں پابندیاں مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کی تیسری لہر نے تیزی پکڑ لی ہے جس کے باعث انتظامیہ نے بازار بند کرنے کا شیڈول تبدیل کرنے کا فیصلہ لے لیا ہے جمعرات، جمعہ، ہفتے اور اتوار کے دن متعدد بازار بند رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ اور ہفتہ کو جی نائن، جی تیرہ، ستارہ مارکیٹ، جی پندرہ اور جی 10 اوت فرنیچر مارکیٹ، گولڑہ روڈ، بہارہ کہو، ڈی ایچ اے، کو پی ڈبلیو، پاکستان ٹاوَن، جی الیون، آپیارہ مارکیٹ اور آئی ٹین میں مارکیٹس بند رہیں گی۔

جمعرات اور جمعہ کے روز سفا مال، سینٹورس مال، گیگا مال، آمیزون مال بند رہیں گے جبکہ ہفتہ، اتوار کو بلیو ایریا، ایف ٹین، میلوڈی مارکیٹ، ای الیون، ایف ایٹ میں تمام کاروباری مراکز بند رہیں گے۔

دوسری جانب سندھ میں بھی کورونا کے وار تیزی سے جاری جس کی وجہ سے پابندیوں کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبے میں 6 اپریل سے شادیوں سمیت ہر قسم کی تقریبات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا کیسز آٹھ فیصد مثبت شرح والے علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا جبکہ کاروباری مراکز بھی 8 بجے بند ہوں گے۔

یاد رہے کہ کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید98اموات اور 4 ہزار974نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ تیسری لہر کے دوران پاکستان میں مثبت کیسزکی شرح 9.93 فیصد ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US