کورونا کا مریض جب جہاز میں جا بیٹھا تو جہاز میں کیا ہوا؟

image

لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کورونا سے متاثرہ مسافر جہاز میں جا بیٹھا، عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایئرلائن سے بیرونِ ملک روانہ ہونے والی پرواز میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جا بیٹھا، معلوم ہونے پر فوری طور پر اسے جہاز سے آف لوڈ کر دییا گیا تاہم طیارے میں بھگ ڈر مچ گئی۔

ائیر پورٹ کی میڈیکل ٹیم نے کورونا سے متاثرہ مسافر کے خلاف فوری کروائی کرتے ہوئے اسے جہاز سے آف لوڈ کر دیا، نجی طیارہ لاہور سے شارجہ روانہ ہو رہا تھا ۔

ائیر پورٹ میڈیکل ٹیم نے مسافر کو پنجاب محکمہ صحت کے حوالے کر دیا اور ائیر پورٹ پر انتظامات مزید سخت کر دیئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US