دوستانہ جیسی بلاک بسٹر فلم میں ماں کا کرادر نبھانے والی مزاحیہ اداکارہ کرن کھیر جو کہ بھارتی اداکار انوپم کھیر کی اہلیہ ہیں یہ بلڈ کینسر ہو گیا ہے اور اب یہ نجی ہسپتال میں داخل ہیں۔ ان کے مداح ان کی صحتیابی کے لئے دُعائیں کر رہے ہیں۔
کرن کھیر اداکاری کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی اپنا پُر زور کردار ادا کر رہی ہیں۔ یہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی چندی گڑھ رکن پارلیمنٹ ہیں۔
انوپم کھیر نے ٹوئٹر پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اداکارہ کرن کھیر کے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ کرن کا علاج جاری ہے ۔ 11 نومبرکو کرن کے بائیں ہاتھ میں فریکچر ہوا تھا جس کے علاج کے دوران ہی ان میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ ان کی مکمل صحتیابی کے بارے میں تو کچھ کہا نہیں جاسکتا البتہ 3 ماہ بعد یہ کسی حد تک فٹ ہو جائیں گی۔