کپڑے دھونے کی مشین میں دھماکہ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔
رپورٹ کے مطابق ایک خاتون نے سوشل میڈیا پر کپڑے دھونے والی مشین کی چند تصاویر شئیر کی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ کپڑے دھو رہی تھیں کہ اچانک دھماکے سے مشین ہی پھٹ گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر ایسی ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ جیسے کوئی بم گھر پر پھینکا گیا ہو۔
خاتون کی جانب سے جاری کردہ اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مشین کا اوپری حصّہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے جبکہ باورچی خانے اور گھر کے کونے کونے میں ہر طرف مشین کا ملبہ پڑا ہوا ہے جبکہ گھر دھوئیں سے بھر گیا ہے۔
خاتون نے مشین کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے درخواست کی کہ جب بھی باہر جائیں تو اپنی کپڑے دھونے کی مشین کو چلتا ہوا نہ چھوڑیں۔
ہر گھر میں کپڑے دھلتے ہیں تاہم ایسا واقعہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے جس نے دِل دہلا کر رکھ دیا، اس حوالے سے واشنگ مشین بنانے والی کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 'ہم متاثرہ فیملی سے متعلق معاملے پر غور کر رہے ہیں اور گھر میں پیش آئی صورتحال پر تحقیق کر رہے ہیں'۔
کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم نے متاثرہ خاندان سے بات کی ہے کہ وہ ہمیں چیک کرنے کی اجازت دیں تو ہم انجیئنر کو بھیج کر نقصان کا تخمینہ لگا سکیں گے اور مشین ہونے والی فنی خرابی کی جانچ کر سکیں گے۔