کیا مریم نواز بھی والد کی طرح بیرونِ ملک جانے کی تیاری میں ہیں؟ مسلم لیگ ن کے رہنما نے پول کھول دی

image

والد علاج کے لئے ایسے گئے کہ اب تک واپس ہی نہ آ سکے، مگر کیا اب بار بار باہر ملک جانے سے منع کرنے والی مریم بھی غیر ملک روانگی کی تیاری کر رہی ہیں؟

مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ نے عندیہ دے دیا ہے کہ مریم نواز جلد والد کی طرح بیرونِ ملک کا سفر طے کرنے والی ہیں، جبکہ خود مریم نواز کئی بار اس بات سے صاف انکار کر چکی ہیں کہ وہ بیرونِ ملک نہیں جائیں گی اور حکومت کا بھرپور مقابلہ کریں گی۔

آج میڈیا سے گفتگو کے دوران رانا ثناء اللہ نے مریم کے بیرونِ ملک جانے کا عندیہ دے دیا ہے، کہا کہ ''لوگ عزیزوں سے ملنے جاتے ہیں، مریم نواز کو عزیزوں سے ملنے یا دوسرے غرض سے جانا پڑا تو جائیں گی، ساری دنیا جاتی ہے، لوگ جاتے ہیں اور واپس آجاتے ہیں، ایسا نہیں ہےکہ ان کا جانا منع ہے''۔

انہوں نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ''اس ٹولے کا علاج مریم نواز سے بہتر اور کوئی نہیں کر سکتا، اس وقت مسلط ٹولے سے نجات کی ضرورت تک مریم جدوجہد میں شامل رہیں گی، رانا ثناء اللہ نے حکومت کو مخاطب کر کے کہا کہ آپ لوگ فکر نہ کریں مریم آپ کے علاج کیلئے یہاں موجود ہیں''۔

واضح رہے کہ مریم نواز نے گرشتہ روز ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کو لندن سے لاہور بُلایا تھا جن کی ہدایت پر مریم کے مختلف ٹیسٹ کئے گئے ہیں، مریم نواز کی رپورٹس آنے کے بعد ڈاکٹر عدنان ان کی طبعیت کے حوالے سے آگاہ کریں گے، مریم نواز کو گلے میں انفیکشن ہوا تھا جس کے باعث ان کی طبعیت خراب ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US