سونے کی اونچی اڑان۔۔ ملک بھر میں ایک تولہ سونا کتنا مہنگا ہوگیا؟ جانیں

image

ملک بھر میں سونے کی قدر میں گذشتہ روز بڑی کمی کے بعد جمعرات کو فی تولہ سونا ایک ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا۔

پاکستان میں گذشتہ روز ایک تولہ سونے کے قیمت میں 2800 روپے کی کمی ہوئی تھی۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج 1600 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 4 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 89 ہزار 592 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 27 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 712 ڈالر فی اونس ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US