کراچی میں کاروبار اب سے کتنے بجے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا؟ تاجروں کا مؤقف بھی سامنے آگیا

image

کراچی: کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر شہر کراچی میں کاروباری اوقات صبح 6 تا رات 8 بجے تک محدود کر دیے گئے جس پر تاجروں کی جانب سے مخالفت ظاہر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرانے اوقات بحال کیے جائیں، کیوں کہ کم اوقات میں کاروبار کرنا میں دشواری ہوگی، بھیڑ بڑھنے سے کورونا پھیلے گا۔

دوسری جانب شادی ہالز مالکان نے بھی ہالز بند کرنے کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں، سندھ حکومت بھی شادی ہالز کا خیال رکھے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں کاروباری مراکز کے کھولنے کے حوالے سے نئے اوقات کار کا اعلان کردیا گیا، صوبے بھر میں کاروباری مراکز صبح 6 تا رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔

سندھ حکومت اعلامیے کے مطابق صوبے بھر میں 6 اپریل سے تمام شادی ہال بند ہوں گے، ریسٹورینٹ میں اندر کھانے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US