روشنیوں کا شہر کراچی ان دنوں ہیٹ ویو کی شدید لپیٹ میں ہے۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کم از کم درجہ حرارت اکیس اور زیادہ سے زیادہ انتالیس سے اکتالیس ڈگری رہنے کی نوید سنائی گئی ہے۔ شہر قائد میں کہر ہے اور ائیر پورٹ کے قریب حد نگاہ چار کلو میٹر ہے۔
جبکہ شہر میں شمال مغرب سے ہوائیں چل سکتی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب بیس فیس فیصد ہے۔مزیدیہ کہ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں تین اپریل تک ہیٹ ویو برقرار رہنے کا مکان ہے۔