بچوں میں کورونا کے بڑھتے کیسز، ویکسین کب سے لگائی جائے گی؟

image

پارلیمانی سیکریٹری صحت ڈاکٹرنوشین حامد نے ایک پرائیویٹ چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ دنیا بھر میں اب تک بچوں پر کورونا ویکسین کے ٹرائل شروع نہیں ہوئے لیکن مستقبل میں بچوں کو کورونا ویکسین لگانے پر غور ہورہا ہے لیکن اب تک حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

انہوں نے مزید یہ کہا کہ حکومت پاکستان نے پرائیویٹ سیکٹر کو ویکسین منگوانے کیلئےسہولیات فراہم کی ہیں لیکن پرائیویٹ سیکٹر پر انحصار نہیں کیا جبکہ پرائیویٹ سیکٹر محدود تعداد میں ہی ویکسین منگوا سکتا ہے۔اس کے علاوہ پارلیمانی سیکریٹری نے مزید کہا کہ کل تک مزید پانچ لاکھ خوراکیں پاکستان آجائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US