کیا آپ جانتے ہیں کہ اداکار عثمان مختار کی بیوی کون ہیں اور کیا کرتی ہیں؟ جانیں دلچسپ معلومات

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر سے خوشیوں کی خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

31 مارچ کو اداکار عثمان مختار نے اپنی شادی کی خبر دی تو مداحوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔ عثمان مختار نے اپنی دوست زنیرہ انعام خان کے ساتھ چھوٹی سی تقریب میں نکاح کیا جبکہ انسٹاگرام پر اداکار نے اپنی اور اہلیہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو شادی کی اطلاع دی تھی۔

شئیر کردہ پوسٹ میں اداکار نے لکھا تھا کہ زنیرہ انعام خان تمہارا شکریہ، کہ تم نے مجھے زمین کا سب سے خوش قسمت شخص بنادیا مجھے ایک طویل عرصے کے دوران ایسی خوشی محسوس نہیں ہوئی، تم برے وقت میں میرے ساتھ کھڑی رہیں اورخوشی کے لمحوں کو بڑھایا۔

عثمان مختار کا کہنا تھا کہ تم میرے لیے چٹان اور سہارا بنی رہیں، میں ایک خوش قسمت انسان ہوں۔

تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی اہلیہ کون ہیں؟ اور کس شعبہ سے ان کا تعلق ہے؟

زنیرہ انعام خان نے سڈنی کی یونیورسٹی سے ڈبل ماسٹرز کر رکھا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی تعلقات اور بین الاقوامی قانون کے مضامین میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔

زنیرہ انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز میں ریسرچ اینلسٹ ہیں۔ یہ دی نیوز، ڈیلی ٹائمز اور مختلف اخباروں سے بھی وابستہ رہیں۔

٭ اِس حوالے سے اپنی قیمتی رائے سے ضرور آگاہ کریں، ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts