واٹس ایپ صارفین کیلئے بُری خبر، اچانک کون سی بڑی تبدیلی کر دی گئی؟

image

واٹس ایپ پر رقم کی لین دین اور منتقلی کا فیچر بند، یہ فیچر 2018 میں متعارف کروایا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ انتظامیہ نے صارفین کو مطلع کیے بغیر رقم کی لین دین اور منتقلی کا فیچر بند کر دیا ہے، واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر سال دو ہزار اٹھارہ میں متعارف کروایا گیا تھا جو کہ دو سال تو کامیابی سے چلا تاہم اب اسے ختم کر دیا گیا ہے۔

رقم کی منتقلی اور لین دین کا یہ فیچر ابتداء میں آزمائش کے طور پر امریکا، برازیل میں متعارف کروا گیا تھا جبکہ آزمائش میں کامیابی کے بعد اس کا دائرہِ کار بھی بڑھا دیا گیا تھا۔

تاہم برازیل کے ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس فیچر کے زریعے صارفین کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے، انہوں نے اس فیچر کو خطرناک اور غیر محفوظ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیچر کی وجہ سے اب تک کئی دھوکے ہو چکے۔

اس حوالے سے فوربز کی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ برازیل میں اس فیچر سے دو سو تیرہ لوگ استفادہ حاصل کر رہے ہیں جبکہ اب مرکزی بینک نے واٹس ایپ کے زریعے رقم کی لین دین یا منتقلی کے عمل کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US