برطانیہ نے پاکستان پر کورونا وائرس کے پیشِ نظر سفری پابندی عائد کر دی،مقررہ تاریخ کے بعد برطانیہ کا رُخ کرنے والوں کو دس دن قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔
رپورٹ کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا سفری پابندی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت نے پاکستان کو سفری پابندی کی ریڈ لسٹ میں شامل کر دیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس پابندی کا مطلب ہے کہ صرف آئرش اور برطانوی ریزیڈنسی رکھنے والے ہی برطانیہ کا رُخ کر سکیں گے، برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے مزید بتایا کہ اس پابندی کا اطلاق نو اپریل صبح چار بجے سے ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت فلپائن، کینیا، بنگلہ دیش کا نام بھی فہرست میں شامل ہے اور اِن ممالک پر بھی سفری پابندیاں عائد کر دی گئیں ہیں۔
تاہم 9 اپریل صبح چار بجے کے بعد ان ممالک سے آنے والوں کو دس دن قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے، اس کے علاوہ پاکستان جانے والے ہزاروں افراد کو برطانیہ واپسی پر بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔