اب کراچی بجلی سے محروم نہیں رہے گا، جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن مکمل۔
تفصیلات کے مطابق جامشورو سے کراچی تک ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن مکمل ہو چکی یے، تاہم ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن کے بعد اب کراچی کو 1250 میگاواٹ بجلی دی گئی یے۔
کے الیکٹرک کے زرائع کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سے اضافی بجلی کی فراہمی کی ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے، بجلی کو سسٹم میں لینے سے پہلے پیمرا سے ٹیرف منظور کروانا ہوگا جبکہ نیپرا سے ٹیرف کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت سے فراہمی کا معاہدہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ ٹیرف کی منظوری اور معاہدے تک اضافی بجلی سسٹم میں شامل نہیں ہو سکتی، تاہم ٹیرف کی منظوری اور معاہدہ کب تک ہوگا اس کا دار و مدار کے الیکٹرک پر ہے۔
ترجمان وفاقی وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ کراچی کو اضافی بجلی دینے کا اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے۔