نانی روز میرا ہاتھ دیکھتی تھیں اور کہتی تھیں کہ۔۔ جانیں ماہرہ خان کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر ہمیشہ کیا بتاتی تھیں؟

image

اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی نانی کی ایک پیاری سی عادت کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ ان کی نانی ان کا ہاتھ دیکھ کر کیا کہتی ہیں۔

ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی نانی کی ایک تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نانی انکا ہاتھ پکڑی ہوئی ہیں اور ہاتھ پڑھ رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے تصویر سے متعلق لکھا کہ میری نانی تقریباً روز ہی میرا ہاتھ پڑھ کر ایک ہی بات کہتی ہیں ’دل تو اچھا ہے‘۔

ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ میں نانی سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کی اس دلچسپ عادت کے بارے میں اپنے مداحوں کو بتایا۔

ماہرہ کی جانب سے کی گئی اس پوسٹ کو اب تک تقریباً ڈیڑھ لاکھ بار پسند کیا گیا اور متعدد لوگوں نے اداکارہ کے پوسٹ ہر تبصرے بھی کئے۔

ماہرہ کی اس پوسٹ کو ان کے مداح بہت ہی خوبصورت اور دلچسپ قرار دے رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US