سعودی حکومت پاکستان کے نقش قدم پر،ٹن بلین ٹری سونامی کا اب سعودی عرب میں آغاز کیا جارہا ہے۔
فصیلات کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک مرتبہ پھر اہم موڑ آیا ہے جوکہ وزیراعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کی گفتگو کے بعدپیش آیا ہے۔اس سلسلے میں سعودی سفیر سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی ملک اسلم کی ملاقات ہوئی جس میں سعودی سفیر نے ماحولیات سے متعلق معاہدے کی پیشکش کی اور ماحولیات سے ہی متعلق چار اہم شعبوں میں شراکت داری کے معاہدہ کرنے کی پیشکش بھی کی۔
ملک امین اسلم مزید نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو گرین انیشیٹو میں پاکستان کو شراکت دار بنانا چاہتا ہے اور ٹن بلین ٹری سونامی کا آغاز بھی اب سعودی عرب میں کیا جارہا ہے۔پاکستان و سعودی عرب نے یہ معاہدے ماحولیاتی تحفظ کیلئے کیے کیونکہ پاکستان اور سعودی عرب سمیت پوری دنیا ہی آج ماحولیاتی تبدیلیوں سے خائف ہے۔
اس سے صرف ماحولیاتی تحفظ ہی نہیں بلکہ پروٹیکٹڈ ایریا انیشیٹو اور قابلِ تجدید توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون حاصل ہوگا۔اس کے علاوہ سعودی حکومت نے پاکستان کے بلین ٹری سونامی اور لائیو ٹری سونامی میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے ٹیکنیکل وفود پر مشتمل اہم رابطے جلد شروع ہوں گے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان کی خیریت دریافت کی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے حال ہی میں انکے اعلان کیے گئے گرین سعودی اقدام اور گرین مڈل ایسٹ اقدام کو سراہا۔ وزیراعظم عمران خان نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران مزید کہاکہ یہ ایکو سسٹم کو بحال کرنے اور ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانے پر بہت مدد گار ثابت ہوگا۔