ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

image

کورونا کی تیسری لہر غضب ناک قرار، پشاور میں ہفتے میں دو دن انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ۔

وطن عزیز پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر بے قابو ہو چکی ہے اور دن بہ دن کیسز کی تعداد میں کئی سو اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔انہی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے نیشنل کمانڈ ایند کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے پابندیاں مزید سخت کر دیں ہیں۔

تاہم آج کے پی کے حکومت نے صوبے بھر میں دو دن انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔جبکہ محکمہ ٹرانسپورٹ نے اپنے تمام ٹرانسپورٹرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا جس میں انہوں نے حکومتی فیصلہ کو تسلیم کرتے ہوئے ہفتے میں دو دن انٹر سٹی ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت اب ہفتے اورر اتوار کو شہر میں ٹرانسپورٹ بند رہے گی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا وائرس کی تیسری لہر سے بچاو کیلئے کیا گیا ہے،جبکہ شہر کے اندر پبلک ٹرانسپورٹ،گڈز ٹرانسپورٹ اور پرائیویٹ گاڑیاں کو اس پابندی سے استشنا حاصل ہوگا۔دوسری جانب ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی بدستور کھلی رہے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US