اگر آپ ٹیبل فین لگا کر سوتے ہیں تو خبردار۔۔۔ جان لیں کہ ایسا کرنے سے آپ کون کون سی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں؟

image

گرمی گھٹن اور پسینہ، گرمیاں آئی نہیں اور فین کا ایکشن شروع ہو جاتا ہے، کوئی ای سی چلاتا ہے کوئی چھت پر لگا پنکھا اور جس کو گرمی ضرورت سے زیادہ لگے تو اسٹینڈ اور ٹیبل فین منُہ پر لگا کر ہی بیٹھ جاتا ہے۔

مگر کیا آپ جانتے ہیں تیز ہوا دینے والے ٹیبل فین کو استعمال کرنے سے آپ بیمار بھی ہو سکتے ہیں؟

اس عادت سے آپ کو کیا کیا نقصانات اور کون کون سی بیماریاں ہو سکتی ہیں یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ٹیبل فین کے نقصانات کیا ہیں؟

الرجی کا شکار ہونا:

کیونکہ ٹیبل فین گرد اور دھول میں جلدی بھر جاتا ہے اس لئے اس سے آنے والی ہوا ٹھنڈی تو ضرور مگر دھول مٹی کے زرات سے بھری ہوتی ہے، اس سے آپ کو دما، گلے میں خارش اور سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے یہ الرجی بھی پیدا کر سکتا ہے۔

کھانسی گلے اور ناک کے مسائل:

ٹیبل فین لگا کر سونے سے آپ کو تیز ہوا براہِ راست لگنے سے کھانسی، ناک بند، سر درد اور نائینوسس کا مسئلہ بھی ہو سکتا ہے، آپ گلا خشک ہونے کی صورت میں تھوڑا سا پانی تو پی لیں گے مگر اس پنکھے کے استعمال سے آپ کی نیند بار بار خراب ہوگی۔

آنکھوں اور جِلد کا خشک ہونا:

مستقل ہوا پریشر کے ساتھ آنکھوں اور چہرے پر لگنے سے آنکھوں میں جلن، سوزش اور خشک ہونے کی شکایت ہو سکتی ہے، ساتھ ہی آپ کے چہرے کی جِلد بھی اس سے متاثر ہوتی ہے۔

پٹھوں میں درد:

ٹیبل فین کے مستقل استعمال سے آپ کو پٹھوں کے درد کا سامنا ہو سکتا ہے، اس سے جسم میں کھچاؤ، تھکن اور تناؤ کا مسئلہ پیدا ہو سکتا ہے۔

اگر آپ ان مسائل سے بچنا چاہتے ہیں تو یاد رکھیں کہ گرمی کے موسم میں کمرے کا درجہ حرارت 60 سے 67 ڈگری فارن ہائیٹ کے درمیان رکھنا کرنا بہتر ہے۔

اگر آپ کو بھی ٹیبل فین کے استعمال سےان بیماریوں اور مشکلات کا سامنا ہے تو ابھی اس عادت کو چھوڑ دیں اور ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں کہ آپ اس عادت کو ترک کرنے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US