اکثر ممالک میں اسکول کی بسیں ہمیشہ پیلے رنگ کی کیوں ہوتی ہیں؟ جانیں اس کے پیچھے حیران کن وجہ

image

رنگ انسان کی روزمرہ زندگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ رنگوں کی خصوصیات انسانی زندگی میں اس کے استعمال کی وضاحت کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر ٹریفک لائٹ میں سرخ رنگ کو خطرے یا روکنے کے سگنل کے لئے کیوں استعمال کیا جاتا ہے، آسمان نیلے رنگ کا کیوں ہوتا ہے اور اسکول کی بسیں پیلے رنگ کی ہی کیوں ہوتی ہیں وغیرہ۔

آج ہم جانیں گے کہ باہر ممالک میں اسکول کی بسوں کو صرف پیلے رنگ سے ہی کیوں پینٹ کیا جاتا ہے؟

بیرونی ممالک میں متعدد اسکولوں کی بسوں کو پیلے رنگ میں ڈھالنے کی خاص وجہ یہ ہے کہ پیلا رنگ بارش ، دھند اور اوس میں بھی واضح طور دیکھا جاسکتا ہے۔ چونکہ پیلے رنگ کا پہلو لال رنگ سے ایک اعشاریہ چوبیس گنا زیادہ واضح دکھائی دیتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اسکول بسوں کو پیلے رنگ میں رنگا جاتا ہے۔

یہاں تک کہ اگر کوئی شخص سیدھا چلتا جا رہا ہے اور اس کو سامنے صاف دکھائی نہیں دے رہا تو بھی اس کے سامنے موجود پیلے رنگ واضح ہو جائیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہائی وے جیسی بڑی سڑکوں پر بچوں سے بھری اسکول بس حادثے سے محفوظ رکھنے کے لئے انہیں پیلا رنگ کیا جاتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US