اسلامی جمہوریہ پاکستان میں پچھلے چند ایک سال سے رمضان المبارک کے چاند اور پہلے روزہ ایک مسئلہ ہی بن جاتا ہے۔
تاہم آج وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنولوجی فواد چوہدرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پہلا روزہ بروز چودہ اپریل دو ہزار اکیس کو ہوگا اور رمضان المبارک کے پہلے روزے کا چاند بروز تیرا اپریل کو پاکستان کے شہر کراچی، پشاور، اسلام آباد سمیت کئی شہروں میں دیکھا جاسے گا۔
ساتھ ہی ساتھ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پاکستانی عوام کیلئے دعا بھی کی کہ یہ رمضان عوام کیلئے رحمت اور برکت کا باعث بنے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے ماہرین فلکیات کے مطابق چاند کی پیدئس بارہ اپریل د ہزار اکیس کو بروز پیر مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے کے قریب ہوگی۔
جس کے بعد تیرہ اپریل کو چاندنظر انے کے قوی امکانات ہیں۔ واضح رہے کہ پچھلے کچھ سالوں سے اس لیے چاند دیکھنے اور پہلے روزے کا معاملہ بہت بڑا مسئلہ بن جاتا کیونکہ عوام الناس ٹیکنو لوجی کے زریعے چاند دیکھنے کو حقیقت نہیں مانتی۔