میں تو اپنی شادی پر یہی پہنوں گی ۔۔ وہ 4 دلہنیں جنہوں نے شادی پر مختلف لباس پہن کر دنیا کو حیران کر دیا

image

شادی میں چمکتے دھمکتے لباس تو سب ہی پہنتے ہیں اور پھر یہ بھی کوشش کرتے ہیں سب سے منفرد اور حسین نظر آئیں، منفرد نظر آنے کے شوق میں آج کل لوگ مختلف نئے رواج اپنا رہے ہیں، اب جیسے کہ آپ ان 4 دلہنوں کو ہی دیکھ لیں جو شادی پر بھاری جوڑے، بھری ہوئی جیولری اور مہنگے جوتے پہننے کے بجائے سب سے عام اور سب سے سادہ لباس زیب تن کی ہوئی ہیں اور بہت منفرد بھی لگ رہی ہیں، حسین بھی نظر آ رہی ہیں۔

٭ سادہ کُرتا اور پجامہ:

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک نوبیاہتا جوڑے کے نکاح کی تصویر وائرل ہو رہی ہے، جس میں دولہا نے سادہ پلین کرتا سفید رنگ کا اور اس کے ساتھ ایک براؤن ویسکوٹ پہنا ہوا ہے، جس پر ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا ہے کہ ایسی پیٹیشن کو شروع کیا جائے جس میں شادی پر دولہا اور دلہن دونوں سادہ اور مناسب لباس زیب تن کریں۔ جس کو خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

٭ پینٹ سوٹ:

یہ لبنان کے ایک جوڑے کی تصویر ہے، جنہوں نے اپنی شادی کو مختصر اور سادگی سے منایا۔ لڑکی نے پینٹ سوٹ پہنا ہوا ہے جبکہ لڑکے نے پینٹ کوٹ پہن رکھا ہے۔ دونوں بہت ہی سادہ اور منفرد لگ رہے ہیں۔

٭ برطانوی جوڑہ:

برطانیہ میں بھی شادی کے جوڑے کا رواج عام ہے کہ وہاں برائیڈل گاؤن پہنا جاتا ہے، جس میں سر پر تاج نُما کلپ ہوتا ہے اور فراق کی لمبی پوشاک ہوتی ہے مگر پیریسٹاکت اور عمرئیسمہ نے اپنی شادی پر سادہ پینٹ کوٹ پہن کر ایک نئے فیشن کو عام کیا۔

پینٹ کوٹ:

شادی کے دن سب سے منفرد اور حسین نظر آنا ہر دلہن کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دلہنیں شادی کے جوڑے کے حوالے سے بڑی محتاط ہو کر خریداری کرتی ہیں کہ انہیں کوئی نفیس جوڑا مل جائے جو پہن کر وہ پری کی طرح نظر آئیں۔

منفرد دکھنے کی خواہش میں ایک انڈین دلہن نے شادی کے دن نہ شرارہ پہنا نہ غرارا بلکہ بنوایا فرانسیسی طرز کا سوٹ پینٹ اور پہن کر سب کو حیران کر دیا۔

مس سنجھا رشی نامی دلہن کا کہنا ہے کہ: شادی کے جوڑے کو لے کر دلہنیں بہت زیادہ سوچتی ہیں اور سب سے الگ نظر آنے کی خاطر اکثر ایسے بھری ایمبرائڈری کے کپڑے اور بھاری جیولری پہنتی ہیں۔ جن کو دیکھ کر مجھے ایسا لگتا تھا کہ میں اپنی شادی پر نفیس اور ہلکے منفرد انداز کے جوڑے بناؤں گی۔

شادی سے دو ہفتے قبل میں نے سوٹ پینٹ پہننے کا ارادہ کیا اور مختلف ملک بدر ڈیزائنرز کے بنائے ہوئے کپڑے بھی دیکھے، پھر مجھے 1990ء کے ایک فرانسیسی ڈیزائنر کا جوڑا پسند آیا۔ میری خواہش تھی کہ میں بھی وہی لباس پہنوں اور میری یہ خواہش بھی جلد ہی پوری ہوگئی میں نے جیسا جوڑا آرڈر کیا بلکل ہو بہو وہی ڈیزائن اور رنگ کا جوڑا مجھے مل بھی گیا.

سنجھا نے انسٹاگرام پر اپنی شادی کی تصاویر پوسٹ کی تو جہاں کثیر تعداد میں لوگوں نے ان کے لک کی تعریف کی کپڑوں کے نیو ٹرینڈ کو سرا ہا اور اپنی شادی پر وہی سوٹ پینٹ پہننے کا ادارہ کرتے ہوئے نظر آئے تو کئی انڈین لوگوں نے سنجھا کو خوب تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔

سنجھا کے شوہر مسٹر مہاجن کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ: '' جب میں شادی کے پنڈال میں دور سے آتی ہوئی دلہن کو دیکھا تو مجھے لگا شاید سجھا کی کوئی سہیلی ہے مگر جب میں نے غور سے دیکھا تو سوٹ پینٹ میں میری بیوی ہی تھی جو کسی پری سے کم نہیں لگ رہی تھی، مجھے اس کے سوٹ پینٹ یا کسی بھی لباس پر کوئی مسئلہ نہیں وہ جو بھی پہن لے اس پر خوب جچتا ہے''۔

واضح رہے کورونا وائرس کے پیشِ نظر صرف 11 قریبی لوگوں کی موجودگی میں شادی کی تقریب سادگی سے انجام پائی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US