قبر میں 2 دن کے لیے دفن کر دیا اور پھر۔۔۔۔ جانیں اس مشہور شخص کو زندہ دفن کیا گیا تو اس کے ساتھ قبر میں کیا ہوا؟

image

ایڈونچر کے شوقین یوٹیوبر کر زندہ زمین میں دفن کر دیا گیا، 50 گھنٹے بعد واپسی۔

رپورٹ کے مطابق امریکی معروف یوٹیوبر نے مداحوں کو حیرت میں ڈالنے کے لئے انوکھا طریقہ اپنا لیا، مشہور یوٹیوبر جِمی ڈونلڈسَن نے اس مرتبہ خود کو تابوت میں ڈالوا کر زندہ دفن کروا دیا۔

امریکی یوٹیوبر نے ایک مرتبہ پھر ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو بنائی ان کے دوستوں نے انہیں تابوت میں ڈال کر مصنوعی قبر میں دفنا دیا اور پھر دو دن بعد (تقریباً 50 گھنٹے) نکالا۔

ان کی یہ 50 گھنٹوں تک قبر میں رہنے کی ویڈیو بے حد وائرل ہوئی اور اب تک 50 ملین سے زائد لوگ یہ دلچسپ ویڈیو دیکھ چکے ہیں سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بھرپور چرچے ہو رہے ہیں۔

اس ویڈیو میں سب سے دلچسپ اور منفرد چیز یہ ہے کہ وہ قبر سے اپنے دوستوں سے بات چیت کرتے بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔

تابوت میں مٹی کے نیچے دفن یوٹیوبر نے براہِ راست اپنے دوستوں کو قبر کے اندر اپنے حال احوال سے آگاہ کیا، یہی نہیں بلکہ وہ اس خطرناک کرتب کے دوران اپنے دوستوں سے مذاق بھی کرتے رہے۔

یوٹیوبر نے خطرناک ویڈیو تو بنا لی مگر قبر کی وحشت انہیں ڈرا بھی دیا اور یہی وجہ ہے کہ ویڈیو کے اختتام پر ان کی آنکھوں میں آنسوں آگئے اور وہ یقین نہیں کر سکے کہ انہوں نے 50 گھنٹے قبر میں گزارے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US