ہر دن ایک نئی تصویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہے اکثر کوئی ٹرینڈ بھی سوشل میڈیا کی زینت بنا دکھائی دیتا ہے تاہم ہر ہفتے کے بعد ہماری ویب کی جانب سے آپ کو گزشتہ ہفتے کے احوال اور وائرل تصاویر دکھائی جاتی ہیں، آج بھی ہم آپ کو پچھلے ہفتے کی چند وائرل تصاویر دکھانے جا رہے ہیں۔
بھارتی ڈرامے میں دلہن کا چاند توڑ کر لانے کا مطالبہ:
بھارتی ڈرامے حقیقت سے بلکل ہی برعکس ہوتے ہیں اور ان میں کہانی بھی ایسی ہوتی ہیں جن پر یقین کرنا مشکل ہے، اس ہفتے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دلہن نے دولہا سے چاند توڑ کر لانے کا مطالبہ کیا اور لڑکا چاند توڑ کر لے آیا، سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو بھرپور وائرل ہوئی اور اس پر خوب تبصرے اور طنزومزاح ہوئے۔
پرویز مشرف کی نواسی شوبر انڈسٹری میں:
گزشتہ ہفتے پرویز مشرف کی نواسی مریم رضا نے پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں انٹری لی اور ان کی ہدایت کاری میں بننے والا ایک میوزک ویڈیو منظرِ عام پر آیا، مریم رضا کی ہدایتکاری میں بننے والی میوزک ویڈیو پیار دا میٹر میں پاکستان کے کئی نامور و تجربہ کار افراد نے اپنا ہنر دکھایا یہ بات سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی کہ اب پرویز مشرف کی نواسی بھی شوبز کا حصہ بن گئی ہیں۔
بختاور کی شادی کے بعد پہلی جھلک:
چند ہفتوں پہلے بختاور بھٹو کی شادی نے سوشل میڈیا پر سماء باندھا ہوا تھا اور اس کے بعد وہ کہیں غائب سی ہوگئی تھیں تاہم گزشتہ ہفتے بختاور کی ان کے شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو وائرل ہوئی یہ ویڈیو ایک بوم رینگ کے طور پر شئیر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بختاور اور محمود چوہدری دبئی کی ایک آرٹ نمائش میں موجود ہیں۔
ہرا اور مانی کی ہولی کھیلنے کی تصاویر:
جہاں شوبز سے تعلق رکھنے والے لوگ اپنے کام کی وجہ سے پسند کئے جاتے ہیں وہیں کچھ چیزوں پر انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے، گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر حرا اور مانی کی ہولی کھیلنے کی تصاویر وائرل ہوئیں جس پر انہیں دوسرے مذہب کا تہوار منانے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
لڑکی نے ایسا حق مہر مانگ لیا کہ سب حیران رہ گئے:
گزشتہ ہفتے ایک ایسی تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ایران میں حال ہی میں ہونے والے دو ڈاکٹروں کی شادی حضرت امام رضأ کے روضہ اطہر میں منعقد ہوئی، اس میں لڑکی نے ایک ایسی ڈیمانڈ کی کہ سوشل میڈیا پر اس کی حق مہر کی یہ ڈیمانڈ بہت سراہائی گئی، دلہن کا کہنا تھا کہ: '' مجھے حق مہر میں روپیہ پیسہ اور قیمتی اشیاء نہیں، بلکہ میں چاہتی ہوں کہ آپ 313 مریضوں کا علاج حق مہر کے طور پر کر دیں''۔
عمران خان کی والد کے ساتھ تصویر:
گزشتہ ہفتے میں عمران خان کی بچپن کی ایک تصویر وائرل ہوئی یہ تصویر عمران خان نے شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان بہت چھوٹے سے ایک اور ان کی ساتھ ان کی بڑی بہن اور والد تصویر میں موجود ہیں، سوشل میڈیا پر عمران خان کے مداحوں نے اس تصویر کو بہت پسند کیا۔