لائیو کال میں خاتون نے ایسا کیا کہا جس پر وزیراعظم عمران خان بھی مسکرا دیے
پاکستانی قوم آج تک مہنگائی کے جس عذاب کو برداشت کر رہی تھی اب اسکا پیمانہ لبریز ہونے لگا ہے جس کو منہ بولتا ثبوت ہمیں کل نظر آیا جس وزیراعظم عمران خان جب عوام کے لائیو سوالات کے جوابات دے رہے تھے۔اس دوران ایک امبرین قیوم نامی خاتون کی کال آئی جس پر انہوں نے انتاہی عذت و احترام سے وزیراعظم گزارش کی کہ وہ ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتی ہیں اور ایک گھریلو خاتون ہیں لیکن آسمان کوچھوتی مہنگائی نے ان کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔
اب وہ کیا کریں بچوں کی اسکول کی فیسز دیں یا پھر گھر چلائیں۔اب تو روپے کی قدر میں بھی استحکام آیا ہے تو پھر بھی مہنگائی کیوں نہیں تھمتی جبکہ آگے رمضان المبارک کا ماہ آرہا ہے تو اس میں تو تسلیم شدہ ہے کہ مہنگائی اپن ے عروج پر ہوگی۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ برائے کرم مہنگائی کو کنٹرول کریں یا پھر ہمیں اب تو گھبرانے کی اجازت دے دیں۔
انکے آخری اس فکرے پر ہال میں خاموشی سی چھا گئی پر وزیراعظم پاکستان جناب عمران خان کو یہ فکرہ سن کراپنا ہی شہرہ آفاق مصرہ یاد آگیا کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے جس پر وزیراعظم پاکستان عمران خان صاحب نے مسکرانا ہی ٹھیک سمجھا۔اس کے علاوہ خاتون کی تسلی کراتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہم کئی ایسے اقدامات کر رہے ہیں جن سے آئندہ کچھ ہی دنوں میں نتائج آپ کے سامنے ہوں گے بلکہ کچھ نتائج تو آپکے سامنے پیٹرول اور ڈیزل کم ہونے کی صوررت میں آبھی گئے ہیں۔
انکا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ہم چاول،گند، دالوں میں خود کفیل ہیں لیکن عوام کو یہ بھی سستے داموں میں میسر نہیں اور دوسری طرف کسان بھی بے حال ہے کیونکہ کسان خود کہتے ہیں کہ بڑی مشکل سے ہمارا گزارا ہو رہا ہے۔لیکن ہم ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس کے تحت اب مال منڈیوں سے براہ راست عوام تک پہنچایا جائیگا جس کا فائدہ عوام کو اور کسانوں کو ہو گا ناکہ مڈل مین کو۔ اس فیصلے کو عملی رنگ دیتے ہوئے لاہور،اسلام آبا د کی مندیوں میں اب یہ عمل شروع کر دیا گیا ہے۔