بچوں کے امتحانات کب تک ہوں گے؟ سعید غنی کا اہم بیان سامنے آگیا

image

پاکستان میں کورونا کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر گزشتہ روز محکمہ تعلیم سندھ کا صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے 21 اپریل تک کلاسز معطل کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا، تاہم سعید غنی کا امتحانات کے حوالے سے آج ایک اور اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

ذرائع کے مطاق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک سال میں اسکول میں پڑھنے والے طالب علموں کا بہت نقصان ہوا ہے، کورونا وائرس کی صورتحال دیکھتے ہوئے تعلیمی اداروں میں امتحانات دو سے تین ماہ آگے بڑھائے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال بچوں کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کریں گے، دلائل سب کے پاس ہوتے ہیں، اسکول کھولنے کے بھی دلائل ہیں اور بند کرنے کے بھی دلائل ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ ہم این سی او سی کے اقدامات پر عمل کررہے ہیں، تعلیمی اداروں میں شرح 2.7 فیصد ہے، ہمیں ڈر ہے کہ وائرس مزید نہ پھیلے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق نے ویکسینیشن سے متعلق پرائیوٹ سیکٹرکو دیر سے اجازت دی، ہم محکمہ تعلیم کو بہتر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے نئی بھرتیاں کررہے ہیں۔

دوسری جانب پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ میں تعلیمی ادارے بند کرنے کا سخت مخالف ہوں ، میری بھر پور کوشش ہے کہ ہفتے میں 2 دن ہی سہی لیکن اسکول ضرور کھلیں اور امتحانات بھی اسی طرح ہوں۔

اس حوالے سے کل این سی او سی کی میٹنگ میں جو بھی فیصلہ ہوگا ، وہ تمام صوبوں کا متفقہ فیصلہ ہوگا لیکن میری بھر پور کوشش ہے کہ ہفتے میں 2 دن ہی سہی لیکن اسکول ضرور کھلیں اور امتحانات بھی اس ہی طرح ہوں کیوں کہ ہم کیسے 2 سال پروموٹ کر سکتے ہیں یہ ممکن نہیں میرٹ کے مسائل آئیں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US