65 سالوں سے سیلنڈر کے اندر رہنے والے آدمی کی درد ناک کہانی۔۔۔ وجہ جان کر آپ کے بھی ہوش اُڑ جائیں گے

image

اگر کچھ دیر کے لئے سوچیں کے آپ کو ساری زندگی کسی چیز میں پھنس کر یا قید رہ کر گزارنی پڑے تو آپ کو کیسا لگے گا؟

ایسا سوچنے سے بھی رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ہم فوری دعا کرتے ہیں کہ خدا ہمیں کبھی کسی کا محتاج نہ بنائے، آج ہم آپ کو ایک ایسی ہی کہانی بتانے جا رہے ہیں جہاں ایک شخص 65 سالوں سے ایک سیلنڈر کے اندر رہ کر زندگی گزار رہا ہے۔

سیلنڈر کے اندر زندگی گزارنے والے شخص کی کہانی

اس شخص کا نام پول ایلگزنڈر ہے پول پچھلے 65 سالوں سے اس ہی سیلنڈر کے اندر ہوجود ہیں، وہ اسی سیلنڈر کے اندر اپنے سب کام کرتے ہیں، کھاتے ہیں، پیتے ہیں، پینٹنگ کرتے ہیں اور باقی سب کچھ!

یہ شخص سیلنڈر کے اندر کیوں ہے؟

آپ کے ذہن میں اب یہ سوال گردش کر رہا ہوگا کہ آخر یہ شخص اتنی دشوار زندگی کیوں گزار رہا ہے اور سیلنڈر کے اندر اتنے سالوں سے کیوں ہیں؟ تو ہم آپ کو اس کی وجہ بتاتے ہیں۔

دراصل پول الیگزنڈر جب 6 سال کے تھے تب انہیں پولیو ہو گیا تھا، اور پولیو کے بعد ان کے پورے جسم نے ہی کام کرنا چھوڑ دیا تھا، جس کی وجہ سے یہ سانس بھی نہیں لے پا رہے تھے جس کے بعد ڈاکٹروں نے انہیں ایسے سیلنڈر میں رکھ دیا جس میں وہ باآسانی سانس لے سکیں۔

وہ 6 سال کی عمر سے 71 سال کی عمر تک پہنچ گئے ہیں مگر آج تک اس ہی سیلنڈر کے اندر زندگی گزار رہے ہیں ان کے ساتھ ہر وقت ایک نرس موجود رہتی ہے جو ان کا خیال رکھتی ہے اور ان کے سارے کام بھی کرتی ہے۔

حیرت کی بات تو یہ کہ پول لیٹے لیٹے ہی مُنہ میں برش پکڑ کر پینٹنگ بھی کرتے آ رہے ہیں، ان کی جینے کی خواہش نے انہیں آج تک زندگی رکھا ہوا ہے اور وہ کبھی مایوس نہیں ہوتے۔

اگر آپ کو یہ معلومات پسند آئی تو ابھی ہماری ویب کے فیس بُک پیج پر جائیں اور کمنٹ میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US