کورونا وبا کی خراب صورتحال کے پیش نظر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو رمضان المبارک میں کھلے یا پھر بند رکھنے سے متعلق وفاقی وزیر تعلیم شفقت آج این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ کریں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ بروز منگل 6 اپریل کو این سی او سی میں وزرائے تعلیم اور صحت کا اجلاس ہوگا۔
اجلاس میں ملک پاکستان کے تعلیمی ادارے کھلنے یا مزید بند رکھنے اور ساتھ ہی امتحانات سے متعلق فیصلہ بھی اسی اجلاس میں کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی فیصلہ لیا جائے گا وہ متفقہ وزارت صحت اور تعلیم کی مشاورت سے ہوگا۔
واضح رہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی سمیت صوبے بھر میں پہلی سے 8 ویں جماعت تک اسکولوں کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق سرکاری اور نجی اسکولوں پر ہوگا۔
فزیکل کلاسز معطل رہیں گی۔ اس دوران بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جا سکتا ہے۔