حکومت نے کینسر کے خطرناک مرض میں مبتلا نائلہ جعفری کے لیے بڑا اعلان کر دیا

image

کچھ روز قبل پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ نائلہ جعفری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی جس میں انہوں نے خود کے ساتھ پیش آنے والے مسائل کے بارے میں بتایا۔

6 سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا نائلہ جعفری نے مدد کی اپیل کی تھی جس کے بعد سندھ حکومت کی جانب سے اداکارہ کی مالی معاونت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وزیر ثقافت سندھ سردار علی شاہ نے نائلہ جعفری کی مدد کی اپیل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ان کا علاج کروانے کا اعلان کیا۔ سردار علی شاہ نے کہا کہ محکمہ ثقافت اداکارہ نائلہ جعفری کے علاج کے لیے اقدامات کرے۔

صوبہ کے وزیر ثقافت سید سردار شاہ نے نائلہ جعفری کی ویڈیو شیئر کرنے والے اداکار و ٹی وی اسٹار فرقان صدیقی کی ٹوئٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سندھ حکومت اداکارہ کی تمام مالی معاونت کرے گی۔

سید سردار شاہ نے اداکارہ کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا کہ محکمہ ثقافت نائلہ جعفری کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گا اور ساتھ ہی وزیر ثقافت نے فرقان صدیقی سے اداکارہ سے رابطے کرنے کے لیے فون نمبر اور دیگر ضروری معلومات بھی فراہم کرنے کی اپیل کی۔

یاد رہے نائلہ جعفری نے وائرل ویڈیو میں حکومت سے اپیل کی تھی کہ وہ اُن کے ڈراموں کو دوبارہ نشر کرے تاکہ کچھ مالی مدد مل سکے اور علاج میں آسانی ہوجائے، حکومت نے اگر یہ کام شروع کر دیا تو اس سے سینئر فنکاروں کو مدد مل سکے گی۔

٭ آپ کی اِس حوالے سے کیا رائے ہے؟ ہمیں ضرور آگاہ کیجیے گا۔ ہماری ویب کے فیسبک پیج پر کمنٹ کر کے بتائیں۔


About the Author:

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts