کراچی والوں کے لئے اچھی خبر، رمضان کے پہلے عشرے میں ہیٹ ویو کے کوئی آثار نہیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے یہ پیش گوئی کی ہے کہ کراچی والوں کے لئے رمضان کا پہلا عشرہ موسمی سختی سے دور رہے گا اور کراچی میں رمضان کے پہلے عشرے میں ہیٹ ویو نہیں ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ماہِ رمضان میں درجہ حرارت 36 سے 37 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ شہرِ قائد آج کل ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے تاہم رمضان کے پہلے عشرے تک یہ ویو ختم ہو جائے گی اور شہری سُکھ کا سانس لے سکیں گے۔
ماہرِ فلکیات کے مطابق رواں سال ملک بھر میں پہلا روزہ 14 اپریل اور عیدالفطر 14 مئی کو منائی جا سکے گی۔