پاکستان کے وزیرِاعظم، عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر عمران خان کے پاس اعزازات لاتعداد ہیں، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ آج سے 33 سال پہلے انہوں نے ایسا کون سا کام کیا تھا جس کو آج تک کوئی بھُلا نہیں سکا۔
سوشل میڈیا مائیکرہ بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے آج سے 33 سال قبل کی عمران کی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں ''آن دِز ڈے'' کا ہیش ٹیگ بھی لگایا گیا ہے۔
پی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری اس تصویر میں عمران خان کی ماضی کی بہترین کامیابی اور کارکرگی کو یاد کیا گیا ہے، اور بتایا گیا ہے کہ آج کے دن 1988 میں 10 سالوں میں پاکستان کیریبین میں ٹیسٹ ٹیم جیتنے والی پہلی غیر ملکی ٹیم بن گئی تھی۔
یہی نہیں بلکہ اس دن عمران خان نے بہترین بالنگ کر کے مین آف دی میچ کا ٹائیٹل بھی اپنے نام کیا تھا۔
پی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے اس یادگار اور اہم میچ میں 121 رنز کے عوض 11 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور پاکستان نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔
یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلی مرتبہ سال 1992 میں عمران خان کی قیادت میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایونٹ میں ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔