وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے بڑا اعلان کر دیا۔۔۔ اسکول کب تک بند رہیں گے؟

image

ایک بار پھر اسکولز بند کرنے کا فیصلہ، 28 اپریل تک سندھ بھر کے اسکولز بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے ای سی او سی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے طلبہ کے لئے اسکولز بند رہیں گے، جبکہ عید تک اسکولز بند رکھیں یا نہیں اس کا فیصلہ 28 اپریل کے بعد کیا جائے گا۔

وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ پنجاب میں حکومت نے کورونا کیسز سے متاثر اضلاع میں موجود اسکولز کر بند رکھنے کا فیصلہ لیا ہے جبکہ سند ھ میں تمام اسکولز 28 اپریل تک بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ طالبات کی آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ جون اور جولائی میں امتحانات لازمی لئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اے اور او لیول کے امتحانات جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US