ان کا نکاح تو مکہ میں ہوا اور ۔۔ وہ خوش قسمت لوگ کون ہیں جن کا نکاح خانہ کعبہ میں پڑھایا گیا؟

image

پرانے دور سے ہی سے کعبہ شریف میں نکاح پڑھوانے کا رواج چلا آرہا ہے۔ بلاشبہ ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا نکاح خانہ کعبہ شریف میں پڑھایا جائے اور بہت سے خوش نصیب عمرہ زائرین ایسے بھی ہیں جنہیں یہ خوبصورت موقع ملا۔

ایک رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام میں سالانہ 3 ہزار سے زائد نکاح پڑھائے جاتے ہیں۔ تقریب میں دولہا اور دلہن کے رشتہ داروں کے علاوہ حرم شریف کے حاضرین بھی شریک ہوتے ہیں جس سے سب کی خوشیاں دوبالا ہوجاتی ہیں۔ ہر ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کر کے کامیاب زندگی کی دعائیں بھی دیتا ہے۔

آج ہم ایسے ہی 4 خوش قسمت جوڑے کی بات کریں گے جن کا بیت اللہ شریف میں نکاح پڑھایا گیا۔

1- میال

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر میال نامی خاتون کی تصویر وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ ان کا نکاح حرم شریف میں ہوا۔ میال اور ان کے شوہر خوبصورت شادی کے جوڑے میں ملبوس تھے۔ یقینا وہ دن دونوں جوڑی کے لیے زندگی کا سے سب سےخوبصورت دن ہوگا۔

2-انعم فیاض

پاکستانی معروف اداکارہ انعم فیاض بھی ان خوس قسمت لوگوں میں شامل ہوتی ہیں جنہیں حرمین شریف میں نکاح کی سعادت حاصل ہوئی۔ان کی شادی کو 5 سال گزر چکے ہیں۔ اداکارہ کی شادی اسد انور نامی شخص سے ہوئی اور ان دونوں کا نکاح خانہ کعبہ کے صحن میں پڑھوایا گیا جو کہ ایک نہایت خوش قسمتی کی بات ہے۔

3- اِرم زہرا

خوش نصیب دلہن اِرم زہرا کے نکاح کی تقریب بھی خانہ کعبہ شریف کے پاکیزیہ صحن میں منعقد ہوئی تھی جو ایک بالکل سادہ اور چھوٹی سی تقریب تھی۔ تصاویر ملاحظہ کیجیے۔

4- رؤف صدیقی

سال 2018 میں متحدہ قومی مونٹ پاکستان کے رہنماء رؤف صدیقی نے مکہ مکرمہ میں صوفیہ نامی خاتون سے نکاح کیا تھا ، جبکہ نکاح شیخ صالح زین العابدین نے پڑھایا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US