میں بھارت کے لیے جب تک کام نہیں کروں گا جب تک وہ ۔۔ خلیل الرحمٰن قمر بھارت میں کام کرنے کے لیے ہاں کیوں نہیں کہتے؟

image

پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار جو گذشتہ ایک سال سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، ان کی باتیں اور کلمات ہر شخص کو بخوبی یاد ہیں، مگر ہمارے ہاں لوگوں کی غلط یا نامناسب باتیں تو سب ہی جانتے اور یاد رکھتے ہیں، مگر کوئی اچھی کوئی خاص بات کا علم کسی کو نہیں رہتا ہے۔

کچھ روز قبل ایک نجی پروگرام میں دیئے گئے انٹرویو میں خلیل الرحمٰن قمر سے پوچھا گیا کہ آپ کو کئی مرتبہ بھارتی فلمیں لکھنے کی آفر ملی، لیکن آپ نے ہر مرتبہ اس کو ٹھکرایا، جبکہ پاکستانیوں کے لئے تو بھارتی انڈسٹری ایک میگا پراجیکٹ ثابت ہوتی ہے، بآسانی شہرت مل جاتی ہے، مگر آپ نے اس شہرت کو حاصل کرنے کی کوشش کیوں نہیں کی؟ جس پر خلیل الرحمٰن نے ایسا جواب دیا جو ہر شخص کے علم میں ہونا چاہیئے۔

خیل الرحمٰن کا بہترین جواب:

خلیل الرحمٰن نے جواب دیا کہ: '' میں 2006 میں جب بھارت گیا تو میں نے دیکھا کہ وہاں ٹی وی پر سب چینل موجود ہیں، مگر کوئی پاکستانی چینل موجود نہیں ہے، وہاں کے لوگ ہمیں نہیں جانتے تو میں کیوں ان لوگوں کے لئے کام کروں جو ہمیں نہیں پہچانتے، مجھ سے مہیش بھٹ نے بھی 3 مرتبہ کہا کہ میرے لئے فلم لکھ دو، مگر جب تک بھارت میں مقیم پاکستانیوں کو ان کی پہچان اور ان کا حق نہیں ملے گا میں ہر گز بھی کسی بھی بھارتی فلم کے لئے کوئی کام نہیں کروں گا۔''


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US