سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری بھی کورونا وبا کی لپیٹ میں آگئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بتایا کہ 2 اپریل کو ان کی کورونا وائرس ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی جس کے بعد سے وہ قرنطینہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور صحتیابی کی جانب گامزن ہیں۔
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بہت محتاط رہیں اور کورونا وائرس سے بچاؤ کی تمام ایس او پیز پر عملدرآمد کریں۔
خیال رہے کہ بختاور بھٹو کی منگنی پر بھائی بلاول بھٹو بھی کورونا میں مبتلا تھے جس کے باعث منگنی کی تقریب میں انہوں نے ورچوئل شرکت کی تھی۔