اکثر شادی شدہ جوڑوں کو دیکھ کر آپ نے لوگوں کو کہتے ہوئے سنا ہوگا کہ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے یہ تو بنے ہی ایک دوسرے کے لئے ہیں تو کچھ جوڑوں کے بارے میں اس کے مخالف کمنٹس سنے ہوں گےمگر یہ سب تو قسمت کا کھیل ہے، جس کو جو مل جائے وہی ہمسفر بن جاتا ہے۔ آج ہماری ویب میں آپ جانیں گے کچھ ایسے امیر ترین جوڑوں کے بارے میں جن کو دیکھ کر آپ بھی یہی کہیں گے، یہ تو بنے ہی دولت کے لئے ہیں اور دولت کی وجہ سے جُڑے ہوئے ہیں، یہ حقیقت ہے کہ یہ جوڑے اتنی جائیداد ہونے کے باوجود بھی محبت سے رہتے ہیں، مگر ان میں سے ایک جوڑا طلاق لینے والا ہے جس پر ان کے مداحوں کو بہت افسوس ہو رہا ہے آپ بھی جانیئے یہ جوڑے کون ہیں:
ملک ریاض اور ان کی بیگم بینا ریاض:
پاکستانی بزنس مین ملک ریاض اور ان کی بیوی بینا ریاض دنیا بھر کے امیر ترین جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں، یہ دونوں نرم مزاج کے مالک ہیں اور اکثر ساتھ نظر آتے ہیں۔
الولید بن طلال السود اور ان کی بیگم امیرہ الطویل:
سعودی عرب کے عرب پتی بزنس مین الولید بن طلال ہیں جن کی دولت کی سالانہ آمدنی 3۔14 ملین ڈالر ہیں، ایک سعودی صحافی کی گژزتہ رپورٹ کے مطابق ان کی بیوی امیرہ 7۔8 بلین ڈالر کی مالکن ہیں جو ان کی ذاتی ملکیت ہے۔
مکیش امبانی:
بھارتی بزنس مین مکیش امبانی اور ان کی بیوی نیتا امبانی بھی عرب پتی جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں، ان کی جائیداد 3 حصوں پر مشتمل ہے، جس میں مکیش امبانی ذاتی طور پر 6۔77 بلین امریکی ڈالر کے مالک ہیں جبکہ 48 بلین ڈالر ان کے بچوں اور بیوی کے نام ہیں۔
زنہواژنگے:
یہ چینی جوڑہ ہے، 2 بھائی اور 2 بہنوں کا یہ امیر ترین جوڑہ ہے، ان کی ایک دن میں 78 کروڑ روپے کی کمائی ہوتی ہے جو کہ مختلف ٹریڈ گروپس اور فیکٹریوں کی ایک دن کی مجموعی رقم ہے۔
کم کارڈیشین و کانیے ویسٹ
یہ امریکی جوڑہ ہے جو کہ اب طلاق لینے والا ہے مگر طلاق لینے کے بعد بھی ان کی دلوت میں کوئی کمی نہیں آئے گی۔ کم کارڈیشن کے برعکس ان کے ساتھ رہنے والے کانیے ویسٹ کی دولت زیادہ ہے اور ان کے پاس ایک ارب 80 لاکھ امریکی ڈالر کی دولت ہے۔