وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ سالگرہ کی تقریب کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔
وفاقی وزیر کی اہلیہ نساء حسین نے سالگرہ کی پروقار تقریب کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام اسٹوریز پر شئیر کی ہیں۔
سالگرہ کی پر وقار تقریب میں شوبز کی شخصیات نے بھی شرکت کی، اداکارہ ریشم اور حرا مانی نے بھی تقریب میں موجود تھے۔
تقریب میں مشہور و معروف قوالوں نے بھی قوالیوں سے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری اکثر ہی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ سوشل میڈیا پر کئی خوبصورت تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں۔