شہزادے کی موت کے بعد شاہی خاندان نے سب سے پہلا کام کیا کیا؟ سب لوگ افسردہ ہوگئے

image

ملکہ الزبتھ کے شوہر شہزادہ فلپ گزشتہ روز 99 برس کی عمر میں انتقال کر گئے جس کے بعد شاہی خاندان کی فزاء سوگوار ہو چکی ہے۔

شہزادہ فلپ کی موت کا اعلان شاہی خاندان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے شیئر کیا گیا۔

ٹوئٹ میں اعلان کیا گیا کہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہم یہ اعلان کرتے ہیں کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر، شہزاد فلپ، ڈیوک آف ایڈنبرا اب نہیں رہے۔

دی گارجین کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ فلپ کے انتقال کے بعد سب سے پہلا کام برطانیہ کی اہم عمارتوں پر موجود پرچم سرنگوں کردیا گیا۔

علاوہ ازیں شہزادہ فلپ کے انتقال کے باعث برطانوی شاہی خاندان سے منسلک تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا ہیڈر اور پروفائل فوٹو بھی تبدیل کردی گئی ہیں۔

شاہی خاندان دکھ کی اس گھڑی میں دنیا کے تمام لوگوں کے ساتھ اس سوگ میں شریک ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دو ماہ سے ان کی طبیعت خراب تھی اور رواں برس فروری میں انہیں ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US