آپ کے بھائی ہر بات میں بیویوں سے مشورہ کرتے ہیں اور ایک آپ ہیں کہ ۔۔ پاکستانی خواتین کے چند طنز و طعنے جو اکثر شوہروں کو ملتے ہیں، آپ نے بھی اپنے گھر میں ضرور سنے ہوں گے

image

پاکستان میں تقریباً ہر گھر میں میاں بیوی کے درمیان ہونے والی گفتگو اور ان میں طنزیہ جملے دلچسپی کا باعث بنتے ہیں۔ اکثر خواتین اپنے شوہروں پر طنز و طعنوں کی بارش کر دیتی ہیں لیکن اس کا ہر گز کوئی غلط مطلب نہیں بلکہ وہ ان کی بھلائی کی خاطر اور کبھی اپنے لیے ان خاص قسم کے جملوں کا استعمال کرتی ہیں۔

اب آپ بھی یہ جاننے کے لیے بے چین ہوں گے کہ پاکستان میں خواتین اپنے شوہروں پر کن طنز و طعنوں کے تیر برساتی ہیں۔

1- آپ کے سارے بھائی اتنے چالاک ہیں تو آپ کیوں اتنے بیوقوف ہیں؟

2- سارے تکیے آپ نے تڑوڑ مڑوڑ کر برباد کر دئے ہیں۔

3- آپ کے گھر والوں نے کبھی مجھے بہو تسلیم نہیں کیا۔

4- آپ کبھی میری بات نہیں مانتے۔

5- میری طبعیت اتنی خراب ہے لیکن آپ کو تو کوئی پروا ہی نہیں۔

6- بچے میری بات نہیں مانتے اور آپ انہیں کچھ نہیں کہتے۔

7- مجھے لگتا ہے میں کوئی فالتو چیز ہوں۔

8- میں کبھی آگے سے بولی ہوں؟

9- اپنی دفعہ اپ کو بڑا غصہ اتا ہے۔!!

10- آپ نے مجھے کبھی سمجھنے کی کوشش ہی نہیں کی۔

11- آپ کے بھائی ہر بات میں بیویوں سے مشورہ کرتے ہیں اور ایک آپ ہیں؟

تو یقیناً آپ میں سے بہت سے لوگوں نے ایسے طنزیہ اقسام کی جملہ بازی لازمی سنی ہوگی جو ہر پاکستانی خواتین استعمال کرتی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US