رمضان کی آمد آمد ہے اور اسی خوبصورت ماہ کی آمد کےموقع پر دل بہت پُرجوش ہے کہ اس مرتبہ بھی سحر و افطار، قران پاک کی تلاوت بالخصوص نمازِ تراویح کا اہتمام تمام مساجد میں عزت و احترام کے ساتھ کیا جائے گا۔
* تراویح کی نماز کی فضیلت
رمضان المبارک میں نفل عبادت کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب ستر گنا زیادہ عطا کیا جاتا ہے۔ رمضان مبارک کے بار برکت مہینے میں دن میں روزے رکھے جاتے ہیں اور رات میں نماز تراویح کا خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے۔
* نماز تراویح پڑھنے سے کیا ہوتا ہے؟
قال الامام أبو بكر البيهقي (المتوفى: 458 ھ)
ترجمہ:
ابو سعید خدری سے روایت ہے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس وقت رمضان شریف کی پہلی رات آتی ہے تو آسمان کے دروازے کھل جاتے ہیں اور وہ آخر رمضان تک کھلے رہتے ہیں جو مؤمن رمضان شریف کی رات میں نماز پڑھتا ہے ہر سجدے کے عوض خداتعالیٰ اس کے لئے ڈیڑھ ہزار نیکی لکھتا ہے اور اس کے لئے سرخ یاقوت کا بہشت میں محل تیار ہوتا ہے ،جس کے ستر ہزار دروازے ہوتے ہیں ہر دروازے کے لئے ایک سونے کا محل ہوتا ہے جو یاقوت سرخ سے مزین ہوتا ہے پس جب انسان پہلا روزہ رکھتا ہے اس کے گذشتہ گناہ اس دن تک معاف ہوجاتے ہیں اور اس کے لیے بخشش مانگتے ہیں ہرروز ستر فرشتے صبح سے غروب آفتاب تک اور رمضان کے مہینہ میں جو سجدہ کرتا ہے خواہ وہ رات کوکرے یا دن کو کرے ہرسجدے کے عوض اللہ تعالیٰ ایک درخت عنایت فرماتے ہیں جس کے نیچے سوار پانچ سو برس تک چلتا رہے۔