باپ کو دولت سے بیٹیوں کو بھی حصہ دینا چاہیے کیونکہ بیٹے ۔۔ ڈرامہ اولاد کی درد بھری کہانی پر لوگوں کے غمگین تبصرے

image

ماں باپ ہیں تو سب کچھ ہے، یہ عظیم ہستی دنیا میں موجود نہیں تو اولاد کو کوئی دیکھنے والا بھی نہیں ہوتا، ان کی محبت لافانی ہے جو کبھی ختم نہ ہونے والی محبت ہے جس کا آغاز تو ہے اختتام نہیں۔ والدین کی اہمیت کو تو بیاں کرنا آسان نہیں ہے مگر ان کے حقوق جو اولاد پر واضح ہیں وہ یقیناً قابلِ غور ہیں اور ہر اولاد پر فرض ہے کہ وہ والدین کے حقوق خوش اصلوبی سے پورے کرے۔

آج کل ایک نجی ٹی وی چینل پر اولادڈرامہ نشر کیا جا رہا ہے جس کے روز بروز مداح ملین کی تعداد میں بڑھ رہے ہیں، جب بھی یہ ڈرامہ نشر ہوتا ہے، نظریں ٹی وی سے نہیں ہٹتی ہیں۔ کیونکہ اس میں 3 نافرمان بیٹے اور 1 بیٹی ہے جو کہ اپنے والدین کے ساتھ بہت ظلم کرتے ہیں، ان کی کوئی بات نہیں سنتے، ان کو در بدر کر رکھا ہے۔

حال ہی میں اس ڈرامے کی قسط 19 اور 20 کو اس قدر پزیرائی ملی ہے جس کا ڈائریکٹر نے بھی اندازہ نہ کیا تھا، اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مونی جو کہ بیٹی کا کردار بنھا رہی ہے، اس کو پاگل خانے میں داخل کروا دیا گیا ہے اور یہ چیخ چیخ کر کہہ رہی ہے کہ میں پاگل نہیں ہوں اور نرس سے اس کو ایک ایسا انجیکشن لگا دیا جس سے یہ کوما میں گئی اور مرگئی۔ اداکار محمد احمد اور مرینہ خان کی بے لوث اداکاری سے اس ڈرامے کی ریٹنگ اور زیادہ بڑھ گئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے بھی بہت پسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے اور کہا گیا کہ ہے یہ ڈرامہ دیکھ کر معاشرے کی سچائی اور تلخ حقیقت واضح ہوتی ہے، آپ بھی لوگوں کے کمنٹس ملاحظہ کریں:


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts