اداکارہ سارہ خان کی طبعیت اچانک خراب، اسپتال منتقل

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ سارہ خان کی طبعیت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اب سے کچھ دیر قبل سارہ خان کے شوہر فلک شبیر کی جانب سے اسٹوری شئیر کی گئی جس میں ان کی اہلیہ کو بستر مرض پر دیکھا گیا ہے، اور ان کے چہرے پر فیس ماسک بھی لگا ہوا ہے۔

فلک شبیر کی شئیر کردہ اسٹوری پر مختصر پیغام بھی لکھا گیا ہےکہ وہ (سارہ خان) بیمار ہیں۔

اداکارہ کی طبعیت ناساز ہونے کے باعث ان کے شوہر فلک شبیر سمیت ان کے مداح بھی سارہ خان کی صحت سے متعلق پریشان ہیں ، اور وہ انہیں مسکراتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان گذشتہ سال کورونا لاک ڈاؤن کے دوران شادی کے بندھن میں بندھے تھے ۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts