پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی سارہ خان اور فلک شبیر عنقریب والدین کے منصب پر فائز ہونے والے ہیں۔
یہ خیال مداحوں کی جانب سے فلک شبیر کی حالیہ انسٹاگرام اسٹوری شئیر کرنے کے بعد ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تصویر کے کیپشن پر گلوکار فلک شبیر نے تحریر کیا کہ یہ ہی رشتہ کی خوبصورتی ہے، سبحان اللہ۔
تاہم مداح اسے فلک شبیر کا اشارہ تصور کر رہے ہیں کہ ہو سکتا ہے اداکارہ سارہ خان جلد ماں بننے والی ہیں۔