پاکستان کی معروف اداکارہ طاہرہ واسطی کی بیٹی اداکارہ و ڈائریکٹر لیلی واسطی کو ان کے نام اور کام سے تقریباً سب ہی جانتے ہیں اور جب کینسر کی خبریں میڈیا پر عام ہوئیں تو ہر شخص نے ان سے خوب ہمدردی کی۔ لیلی منفرد کرداروں میں اداکاری کرتے ہوئے نظر آتی رہتی ہیں، حال ہی میں ڈرامہ سیریل ڈنک میں نظر آئیں۔
گزشتہ روز لیلی ایک نجی ٹی وی پروگرام میں آئیں جہاں وہ اپنی شادی سے متعلق بتا رہی ہیں کہ:
'' میں شادی کرنے کے لئے راضی نہ تھی، میرے والدین چاہتے تھے کہ میں پڑھائی کے ساتھ شادی بھی کرلوں اور میں پڑھنے کے لئے باہر چلی گئی، وہاں سے واپس آئی تو کئی پراجیکٹ کئے، میں ڈائریکٹر بن گئی تھی، پھر مجھے میرے ایک جونیئر ایسوسی ایٹ سے ملاقات ہوئی، ساتھ کام کرتے تھے، مل بانٹ کر سارے مسئلے حل کرلیتے تھے، ایک روز ٹیم ڈنر پر فہد اپنے ساتھ اپنی والدہ کو لائے وہاں انہوں نے مجھے رشتے کے لئے کہا کہ کیا میں آپ کے گھر رشتہ بھیج سکتا ہوں، جس پر میں خاموش ہوگئی، اماں کو بتایا کہ رشتے آیا ہے، یوں میری اور فہد کی شادی ہوگئی۔''
فہد ایک ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ہیں، مختلف پراجیکٹ میں کام کرتے ہیں، یہ میرا اور بچوں کا بہت خیال رکھتے ہیں، فہد نے کینسر میں بھی میرا ساتھ نہ چھوڑا اور ہمیشہ میری مدد کی، مجھے سنبھالا، یہ میرے لئے چٹان ہیں جو ہر مشکل میں مجھے سہارا دیتے ہیں۔