بچپن کی تصویر دیکھ کر لگتا ہے جیسے انسان کتنا بدل گیا ہے، پہلے چہرے پر نور تھا اور اب حسین دکھنے کے با وجود بھی وہ معصومیت کہیں کھو گئی ہے، جو بچپن میں چہرے پر عیاں تھی۔
ہماری ویب میں آپ اپنے من پسند اداکاروں اور اداکاراؤں کے بچپن کی منفرد اندیکھی تصاویریں دیکھتے ہیں، کچھ ایسی ہی یہ تصویر ہے جو ایک معروف اداکار کی ہے، جن کا نام ملک سے باہر بھی لیا جاتا ہے۔
یہ تصویر معروف اداکار عمران عباس کے بچپن کی ہے، جس کو دیکھ کر یہ کہیں سے نہیں لگ رہاکہ یہ عمران ہیں۔ انہوں نے اپنی یہ تصویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ:
'' میرے بچپن کے دن''
جلدی ہی ان کی تصویر پر ہزاروں لوگوں نے لائک اور کمنٹ کیا۔