ڈرامہ سیریل اولاد میں منی کا کردار ادا کرنے والی قدسیہ علی اصل میں کون ہیں؟ جانیں اداکارہ سے متعلق دلچسپ سچ جو آپ بھی نہیں جانتے ہوں گے

image

شوبز انڈسٹری میں بہت سے نئے اداکار آتے ہیں جو اپنی بہترین اداکاری کے ذریعے لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں، ان میں سے ایک قدسیہ علی بھی ہیں۔

نجی ٹی وی چینل سے نشر کیے جانے والے ڈرامہ سیریل اولاد میں بہترین اداکار کے جوہر دکھانے والی اداکارہ قدسیہ علی کی اداکاری سے دیکھنے والے ان سے خوب متاثر ہوئے ہیں۔

ڈرامے میں انہوں نے منی کا کردار نبھایا ہے جو لوگوں کو بہت پسند آیا۔

آج ہم اداکارہ قدسیہ علی سے متعلق چند دلچسپ باتیں جانیں گے جو بہت سے لوگ نہیں جانتے ہوں گے۔

1- باصلاحیت اداکارہ قدسیہ علی ڈراموں کے علاوہ ماڈلنگ انڈسٹری میں بھی فرائض انجام دے رہی ہیں۔

2- قدسیہ علی اپنے اہلخانہ کے ہمراہ کراچی میں رہائش پزیر ہیں۔

3- اولاد ڈرامہ سیرل سے انہوں نے اپنے ڈرامائی کیرئر کی شروعات کی۔

4- اداکارہ قدسیہ علی کا اپنا یوٹیوب چینل بھی ہے۔

5- ابھرتی ہوئی اداکارہ قدسیہ کو اپنے گھنگریالے بال بے حد پسند ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts