بینکوں کے اوقات کار تبدیل کر دیے گئے، اب بینک کتنے بجے کھلیں گے اور کب بند ہوں گے؟

image

اسٹیٹ بینک نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے فیصلے کے تحت بینکوں کے اوقات میں تبدیلی کردی۔

مرکزی بینک سے جاری سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک بینکوں کے کاروباری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے۔

جمعہ کو عوام کے لیے بینک کے اوقات صبح 9 سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک جبکہ دفتری اوقات صبح 9 سے ایک بجے تک ہوں گے۔

بینکوں کے نئے اوقات کار پر عملدرآمد جمعرات سے شروع ہوگیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US