پنجاب میں سانس لینا بھی خطرہ بن گیا! کس علاقے کی ہوا سب سے زہریلی؟

image

پنجاب کے شہروں میں فضائی آلودگی انتہائی خطرناک حدوں تک پہنچ گئی ہے۔ مُحکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق دارالحکومت لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 358 تک پہنچ گیا ہے جبکہ گوجرانوالہ میں یہ 500 اور سرگودھا میں 347 تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دیگر شہروں کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد میں 306، ملتان 304، اور ڈی جی خان 244۔ لاہور کے اندر صورتحال بدترین ہے ،ملتان روڈ پر 500، جی ٹی روڈ پر 500، شاہدرہ پر 391، اور سفاری پارک پر 377 ریکارڈ کیا گیا۔ کاہنہ اور پنجاب یونیورسٹی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 335 رہا۔

یہ صورتحال خاص طور پر بچوں، بزرگوں اور سانس کی تکالیف والے افراد کے لیے۔ ماہرین نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ اس قدر شدید آلودگی کے دوران غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے پرہیز کریں، ماسک استعمال کریں اور ہوا کے معیار پر نظر رکھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US