اب ٹرانزیکشن فوری نہیں؟ رقم اکاؤنٹ میں آتے ہی ’لاک‘ اسٹیٹ بینک کا نیا قانون کیا ہے؟

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے جاز کیش، ایزی پیسہ سمیت تمام موبائل بینکنگ سروسز کے لیے ایک نیا حفاظتی نظام نافذ کر دیا ہے جس کے تحت صارفین کی جانب سے بھیجی گئی رقم فوری طور پر استعمال کے قابل نہیں ہوگی۔

نئے میکانزم کے مطابق کسی بھی موبائل اکاؤنٹ میں موصول ہونے والی رقم دو گھنٹے تک نہ نکلوائی جا سکے گی اور نہ خرچ کی جا سکے گی۔ اس دورانیے کو کولنگ ٹائم کا نام دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس اقدام کا مقصد ڈیجیٹل فراڈ، غلط ٹرانزیکشنز اور جعلی ٹرانسفرز سے بچاؤ کو یقینی بنانا ہے۔ اگر کوئی صارف غلطی سے رقم کسی غلط اکاؤنٹ میں بھیج دے تو اس کے پاس اب دو گھنٹوں کے اندر شکایت درج کرا کر ٹرانسفر روکنے کا موقع موجود ہوگا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نظام سے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے تحفظ اور صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ بڑھتی ہوئی موبائل بینکنگ کا استعمال مزید محفوظ اور شفاف ہو جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US