چپکے چپکے ڈرامہ میں آنے والے عادی خان کس مشہور اداکار کے بھائی ہیں؟ جانیں ان کے بارے چند دلچسپ باتیں

image

ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں چھوٹے بھائی کا کردار ادا کرنے والے عادی خان ماڈل و اداکار ہیں۔ آج کل وہ ڈرامہ سیریل چپکے چپکے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ عادی خان کون ہیں اور کس کے بھائی ہیں؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے اسٹار عادی خان پاکستان کے مشہور ترین ڈرامہ 'سنو چندا' سے شہرت پانے والے ڈی جے، جن کا اصل نام سمیع خان ہے، ان کے بڑے بھائی ہیں لیکن یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

19 سالہ عادی خان نے حال ہی میں ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے دلچسپ باتیں کیں۔

ایک سوال کے جواب میں عادی خان نے جواب دیا کہ ان کی والدہ 90 کی دہائی میں پی ٹی وی میں بطور ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ، کوچ اور اداکارہ بھی کام کر چکی ہیں۔ عادی خان کی والدہ کا نام تسنیم خان ہے۔

عادی خان نے بتایا کہ ڈراموں میں آنے سے قبل پہلی بار انہوں نے ایک ڈائپر کے اشتہار میں کام کیا تھا۔ پھر انہوں نے بتایا کہ ہوش سنبھالنے کے بعد میں نے اپنا پہلا کمرشل ایک ٹیلی کمیونیکیشن کا کیا تھا اور اس وقت میری عمر 5 سال تھی۔

باصلاحیت اداکار عادی خان نے مزید کیا م باتیں کیں جانیں اس ویڈیو میں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts